چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی پاراچنار بم دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 21:17

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی پاراچنار بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی پارا چنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :