اولمپئن انوار احمد خان میموریل رمضان انٹرکلب ہاکی لیگ الصغیر نے جیت لیا

جمعہ 23 جون 2017 21:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشین کے زیراہتمام اولمپئن اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلے جانے والے اولمپئن انوار احمد خان میموریل رمضان انٹرکلب ہاکی لیگ کے فائنل میچ میں الصغیر ہاکی کلب یکطرفہ مقابلے کے بعد الفیصل ہاکی کلب کو 3-0سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الصغیر ہاکی کلب نے فائنل میچ میں الفیصل کلب کو 3-0سے شکست دیدی الصغیر کی جانب سے میچ کے تینوں گول اولمپئن کاشف جواد نے اسکو ر کئے جبکہ مخالف الفیصل کی جانب سے کوئی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا اس طرح الصغیر ہاکی کلب نے فائنل میچ جیت کر وننگ ٹرافی اپنے قبضے میں کر لی ۔

فائنل میچ میں مہمان خصوصی اولمپئن انوار احمد خان کے صاحبزادے اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ڈاکٹر عدنان انوار اور مسز اسما شاہ تھیں جنہوں نے تقریب تقسیم انعامات میں فاتح ٹیم کے کپتان کو وننگ ٹرافی اور کوچ کو 50ہزار روپے کیش پرائز دیا اس کے علاوہ رنر اپ ٹیم الفیصل کے کپتان کو ٹرافی اور ان کے کوچ کو 25ہزار روپے کیش پرائز دیا جبکہ گلبرگ ہاکی کلب کے عمران خان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 5گول کرنے پر ٹاپ اسکورر کا اور بلدیہ ہاکی کلب کے کھلاڑی محمد حمزہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عدنان انوار خان نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے منعقد کروانے سے پاکستانی ہاکی نہ صرف بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی بلکہ نوجوان کھلاڑی بھی ماضی کے کھلاڑیوں کی طرح ہاکی کے کھیل میں اپنا نام و مقام بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :