ساہیوال ،رشتہ کے تنازعہ پر ماموں کے خاندان پر فائرنگ ،6افرادگولیاں لگنے سے شدید زخمی، دو کی حالت نازک

جمعہ 23 جون 2017 21:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) نواحی چک 9-109ایل میں رشتہ کے تنازعہ پر مامو ں کے خاندان کے 6افراد کو بھانجوں نے گولیاں ما ر کر شدید زخمی کر دیا ملزمان ایک گھنٹہ تک فائرنگ کرتے رہے ، ملزموں کی فائرنگ سے چک میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج شام پانچ بجے اسی چک کے محمد اشرف نے اپنے بھانجوں ساجد اور راشد کو رشتے دینے سے انکار کر دیا جس پر ساجد اور راشد نے آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کر اپنے ماموں کے گھر پر رائفلوں سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد اشرف اور اس کے بیٹے محمد عمران ، محمد اسلم ، اجواد ، الصمد ،محمد اسلم اور بھتیجا تنویر مشتاق گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور تین افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :