ملک غیرجمہوری قوت کا متحمل نہیں ہوسکتا ،پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے ،نثار کھوڑو

ملک میں ایک وزیراعظم کے جانے اور دوسرے کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،نوازشریف پانامہ کیس سے بری ہونے تک اپنی جماعت کا کوئی اور وزیراعظم لائیں، لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 21:13

ملک غیرجمہوری قوت کا متحمل نہیں ہوسکتا ،پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک غیرجمہوری قوت کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے ملک میں ایک وزیراعظم کے جانے اور دوسرے وزیراعظم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، نوازشریف پانامہ کیس سے بری ہونے تک اپنی جماعت کا کوئی اور وزیراعظم لائیں۔

ان خیالات اظہار انھوں نے جمعے کے روز لاڑکانہ شہر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور شھر کا دورہ کرنے کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے نوازشریف پانامہ لیکس معاملے میں بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور ن لیگ نوازشریف کو پتلی گلی سے نکالنے کے لئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا حربہ استعمال کرسکتی ہے مگر ن لیگ کو بھاگنے نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کے نوازشریف استعفی دے کر دوسرا وزیراعظم لائیں اور اسمبلیوں کومدت پوری کرنیدیں ورنہ انھیں پتلی گلی بھی ھاتھ نہیں آئے گی۔ انھوں نے کہا کے اگر وقت سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کی گئی تو صوبائی اسیمبلیاں موجود رھینگی اور اگر نوازشریف قبل از وقت انتخابات کرائینگے تو ناکام ہونگے۔ انھوں نے کہا کے نوازشریف ایسی صورتحال میں آمر ضیاء الحق اور ان کی8ویں ترمیم کو یاد کررھے ہونگے۔

انھوں نے کہا کے شریف خاندان پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے منی ٹریل کے ثبوت پیش نہیں کر سکیوہ جی آئی ٹی کے سامنے کیا ثبوت پیش کرینگے۔ انھوں نے کہا کے سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے خود دھڑوں میں تقسیم ھوچکے ہیں۔اور سندھ کی تقسیم کسی کیخواب میں ھوسکتی ہے مگر ھمارے جیتے ہوئے سندھ کی تقسیم نہیں ھوسکتی۔نثار کھوڑو نے کہا کے کراچی اور سندھ کا لفظ استعمال کرنے والوں پر بھی اعتراض ہے اور رہے گا۔

انھوں نے کہا کے کراچی سندھ کا حصہ ہے اور کراچی پورٹ کی کمائی پورے سندھ کی کمائی ہے اس لئے جولوگ پورٹ کی کمائی کو صرف کراچی کی کمائی گنوا رہے ہیں جس پر افسوس ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ نے دل بڑا کرکے مھاجرین کو دل سے قبول کیا اس لئے کچھ لوگ نفرت پھیلانے کی باتیں نہیں کریں اور ھم سندھ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے۔ نثار کھوڑو نیایک سوال کے جواب میں کہا کے وفاقی حکومت سندھ سمیت چھوٹے صوبوں کو حقوق نہیں دے رہی اور سندھ کو مسلسل نظر انداز کرکے آمروں کی روش دھرائی جا رھی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجرائ نہ کرکے صوبوں کے ساتھ زیادتی کر رھی ہے، ماضی میں قومی مالیاتی ایوارڈ میں وفاق کا حصہ 57 فیصد اور صوبوں کا حصہ 43 فیصد تھا پیپلز پارٹی نے مالیاتی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھا کر 57 اور وفاق کا حصہ 43 کرانے پر اتفاق کرایا مگر سندھ کو قومی مالیاتی ایوارڈ سے بھی اپنا پوارا حصہ نہیں دیا جا رھا۔

انھوں نے کہا کے یہ سندھ ہی تھا جس نے پاکستان بنایا اور ن لیگ سندھ کے ساتھ ہی ناروا سلوک کر رہی ہے۔نثار کھوڑونے ایک سوال کے جواب میں کہا کے بلدیاتی نمائندوں کو اسمبلی کے منظور کردہ قانون کے تحت اختیارات دئے گئے ہیں، میئر کراچی کو کام نہیں کرنا آتا اور انہیں آمر پرویز مشرف کا دور چاہئیے اس لئے وہ رونا رو رہے ہیں مگر اب انھیں آمر دور کے اختیارات نہیں ملینگے۔

انھوں نے کہا کے متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے دور میں ملیر، لیاری سمیت کراچی کے دیھی علاقوں کو نظر انداز کیا مگر پیپلزپارٹی پورے سندھ میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرا رھی ہے اس لئے ایم کیو ایم سے شھروں کے ساتھ دیھی علاقوں کی ترقی بھی ھضم نہیں ہو رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سے بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا عمل آخری مراحل میں ہے اور جلد سندھ بھر میں وارڈ سطح تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ ایک سوال کیجواب میں انھوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بننا کوئی نئی بات نہیں ہیں ایسے اتحاد صرف فوٹو سیشن ہیں اور پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں ھر اتحادوں سے مقابلے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے معصوم انسانوں کا خون بھانے والے درندوں کا کوئی مذھب نہیں ہے۔

اب دہشتگردی اور دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ ہونا چاھیئے۔انھوں نے کوئٹہ دھماکے میں شھید ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت کا اظھار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے تھر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کل 24 جون سے کی جائے گی اس حوالے سے کل مٹھی میں مفت گندم فراھمی کی تقریب ھوگی۔ انھوں نے کہا کے تھر میں 2لاکھ 87ھزار 964 رجسٹرڈ خاندانوں میں مفت گندم فراھم کی جائے گی اور فی خاندان میں100کلو گندم مفت فراھم کی جائے گی۔