وفاقی وزیر داخلہ کی کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت ،جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

کراچی کے امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں،چودھری نثار / واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 23 جون 2017 21:13

وفاقی وزیر داخلہ کی کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائینگی، وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔