لاہور ہائیکورٹ نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساوی تقسیم کیخلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو طلب کر لیا

جمعہ 23 جون 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساوی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا ،حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا ۔

حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نئے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کو یکساں بنیادوں پر کوٹہ کی فراہمی کے احکامات صادر کرے ۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :