چیئرمین واپڈاکی زیر صدارت سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس‘ 56 واپڈا آفیسرز کی بنیادی پے سکیل 20 میںتقری کی منظوری دیدی گئی

جمعہ 23 جون 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی زیر صدارت واپڈا ہائوس میں سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر (پاور) ، ممبر (واٹر) ، ممبر (فنانس) اور جنرل منیجر(ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ) شریک ہوئے،اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفیسرز کے ریکارڈکا جائزہ لیا گیا اور 56آفیسرز کو بنیادی پے سکیل 20میں ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :