کشمیری عوام کی جدوجہد جبر کے کسی بھی ہتھکنڈے کے ذریعے دبائی نہیں جا سکتی‘ بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو بھی سخت خطرات لاحق ہوچکے ہیں

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میرکی گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد جبر کے کسی بھی ہتھکنڈے کے ذریعے دبائی نہیں جا سکتی اورانکی قربانیاں ہر صورت رنگ لائیں گی، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کشمیر یوں پر بھارتی درندگی عروج پر پہنچ گئی ہے،بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو بھی سخت خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

وہ بروز جمعہ اپنے ردعمل مہ کہہ رہے تھے کہ ہمارے سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں اور کنٹرول لائن پر جاری بھارتی مظالم کیخلاف موثر اور مضبوط آواز اٹھانی چاہیے،کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر بھارت کی اٹوٹ انگ والی ہٹ دھرمی کو باطل ثابت کر دیا ہے۔

ان حالات میں پاکستان کے سفارتی محاذ کو سرگرم اور فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بھارتی زہرافشانی کامسکت جواب کے ساتھ بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب ہ ہو۔ ہمیںاقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر مقبوضہ کشمیر میں اور کنٹرول لائن پر جاری بھارتی مظالم کیخلاف موثر اور مضبوط آواز اٹھانی چاہیے تاکہ اقوام عالم بھارتی مظالم کے ہر ہتھکنڈے سے آگاہ ہوتی رہیں۔ ہمیں کشمیر پر اپنے موقف میں کسی بھی حوالے سے کوئی کمزوری پیدا نہیں ہونے دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :