Live Updates

سینیٹر بابر اعوان 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ، عمران خان کا خیرمقدم

گاڈ فادر نے تمام اداروں کو قبضے میں لے رکھا ہے،حکمران کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، سنگاپور اور ملائیشیا ہم سے آگے نکل گئے ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کیلئے اداروں کو تباہ کیا گیا ، چیئرمین تحریک انصاف کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسینیٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، انہوں نے 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کو خوش آمدید کیا ۔ جمعہ کو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔ بابر اعوان کے شمولیت کے ا علان کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وہ بابر اعوان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، سنگاپور اور ملائشیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ کیلئے اداروں کو تباہ کیا گیا ، گاڈ فادر نے تمام اداروں کو قبضے میں لے رکھا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک کے ادارے مضبوط ہونے سے تبدیلی آئے گی ،شیخ رشید کی بھی تحریک انصاف میں بہت جدوجہد ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات