کرکٹ نہیں ہاکی کا کھلاڑی ہوں، گول کرکے ہی نکلوں گا، رحمن ملک

جے آئی ٹی کو مطمئن کر کے آئوں گا ، پہلے بھی غیر جانبدار رہا اور اب بھی ہوں، لوگ کہتے تھے رحمان ملک پاکستان نہیں آئے گا، میں نہ صرف آیا بلکہ جے آئی ٹی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پیش ہو رہا ہوں،اس وقت کے صدر کو لکھے گئے خط اور ثبوت لے کر جارہا ہوں ،جے آئی ٹی کے سامنے خطوط کو تسلیم کروں گا، تحقیقات میں حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق منی لانڈرنگ کی منی ٹریل ہے ،سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 21:00

کرکٹ نہیں ہاکی کا کھلاڑی ہوں، گول کرکے ہی نکلوں گا، رحمن ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ میں کرکٹ کا نہیں ہاکی کا کھلاڑی ہوں گول کرکے ہی نکلوں گا،جے آئی ٹی کو مطمئن کر کے آوں گا ، پہلے بھی غیر جانبدار رہا اور اب بھی ہوں، لوگ کہتے تھے رحمان ملک پاکستان واپس نہیں آئے گا، میں نہ صرف پاکستان آیا بلکہ جے آئی ٹی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آج پیش ہو رہا ہوں،اس وقت کے صدر لکھے گئے خط اور ثبوت لے کر جارہا ہوں ،جے آئی ٹی کے سامنے خطوط کو تسلیم کروں گا، تحقیقات میں حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق منی لانڈرنگ کی منی ٹریل ہے۔

پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل فیڈرل جوڈیشل اکیڈ می کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ، اپنی پیشی کے دوران جے آئی ٹی کو مطمئن کروں گا، میں میں پہلے بھی غیر جانبدار تھا اب بھی غیر جانبدار ہوں۔

(جاری ہے)

میں کرکٹ کا نہیں ہاکی کا کھلاڑی ہوں گول کر کے واپس آوں گا ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو ایک پیپر دکھاتے ہوئے بتایا کہ میں جے آئی ٹی کے سامنے اس وقت کے صدر کولکھے گئے خط اور ثبوت لے کر جا رہاہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ ان افراد کی فہرست بھی جے آئی ٹی کے حوالے کروں گا جو میرے ساتھ تحقیقات میں شامل تھے،تفتیش اور رپورٹ میں 10افسروں نے حصہ لیا۔تحقیقات ذاتی نہیں ،سرکاری سطح پرکی گئیں۔ انہوں نے کہا لوگ کہتے تھے رحمان ملک پاکستان واپس نہیں آئے گا، میں نہ صرف پاکستان آیا بلکہ جے آئی ٹی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آج پیش ہو رہا ہوں،رحمان ملک نے کہا میں اپنی قوم اور پیسے کے ساتھ انصاف کررہا ہوں ۔جے آئی ٹی کو مطمئن کرنے کے بعد ہی باہر نکلوں گا۔