فتح جنگ ‘ٹریلر اور کار میں تصادم ‘ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ‘ 2 زخمی

جمعہ 23 جون 2017 20:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) فتح جنگ کے قریب ٹریلر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے ‘ کار فتح جنگ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق فتح جنگ سے راولپنڈی جانے والی کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ …

متعلقہ عنوان :