شریف خاندان کے ریکارڈ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا،جے آئی ٹی نے جو مانگا سب دیا،چیئرمین ایف بی آر

شریف خاندان کا 1980سے اب تک کا ریکارٖڈ دیدیاہے،سمجھ نہیں آریا کہ جے آئی ٹی کو کون سا ریکارڈ نہیں دیا گیا چیئرمین ایف بی آرڈاکٹر ارشاد کی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے ریکارڈ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا، شریف خاندان کا 1980سے اب تک کا ریکارٖڈ دے دیاہے،جے آئی ٹی سے کچھ نہیں چھپایا جو ریکارڈ مانگا سب دیا،سمجھ نہیں آریا کہ جے آئی ٹی کو کون سا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرڈاکٹر ارشاد نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا سب دیا۔

جے آئی ٹی سے کبھی کچھ نہیں چھپایا۔شریف خاندان کا 1980سے اب تک کا ریکارڈ دے دیا ہے ۔سمجھ نہیں آرہا جے آئی ٹی کو کونسا ریکارڈنہیں دیا گیا۔ قانون کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہرسال فائل کرنا ضروری تھا۔جے آئی ٹی نے جس سال کی اسٹیٹمنٹ مانگی وہ دستیاب نہیں ہے۔اس سال ٹیکس دہندہ نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فائل نہیں کی۔انہوںنے مزید کہا کہ شریف خاندان کے ریکارڈ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :