مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی ایسی داستانیں رقم کر دیں ہیںجن کی تاریخ میںمثال نہیں ملتی، کشمیری جو استقامت سے ڈٹے ہوئے ہیں خراج تحسین کے لائق ہیںخ مسئول جماعة الدعوة لاہور ابو الہاشم ربانی

جمعہ 23 جون 2017 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی ایسی داستانیں رقم کر دیں ہیںجن کی تاریخ میںمثال نہیں ملتی۔ خراج تحسین کے لائق ہیں کشمیری جو استقامت سے ڈٹے ہوئے ہیں اور سبز ہلالی پرچم کو علم آزادی بنا لیا ہے، ہمیں ماہ مقدس کے بعد عید الفطر کے موقع پر بھی مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت نہیں بھولنا چاہیے جو پاکستان کے نام پر اپنے سینے گولیوں سے چھلنے کروارہے ہیں۔

رمضان المبارک جہاں روزے اور قرآن کا مہینہ ہے وہیں جہاد کا بھی مہینہ ہے۔ یہ وہ ماہ مبارک ہے جس کی ستائیسویں شپ میں ہمیں انگریزوں اور ہندوئوں کی دوہری غلامی سے نجاب ملی۔وہ بروز جمعہ جامع مسجد الرحیم باغبانپورہ میں جمعة الوداع کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کی امامت میں نماز جمعہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں آزادی کے لیے اتنی قربانیاں پیش کردیں ہیں کہ ہر گھر شہداء کا وارث گھر ہے۔ جماعة الدعوة کی جانب سے برہان وانی کی شہادت کا ایک سال مکمل ہونے پر ہفتہ یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔پورے شہر میں جلسے اور سیمینارمنعقد کیے جائیں گے۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوںکی مدد ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی ۔

سلام ہیں انہوں بہنوں اور بزرگوں کو جو اپنے خوبصورت سجیلے جوان بیٹے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کردفنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محض تبرک حاصل کرنا کا ذریعہ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا فلسفہ ہے۔ روزے کے تقاضے پورے کرنا بہت ضروری ہے۔ماہ صیام کے روزے رکھنا مقصد نہیں بلکہ ایک بہت بڑے مقصد تک پہنچنے کا ذریعہ ہے اور وہ ہے رب تعالیٰ کی رضا۔اگر روزے ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی لے آئے تو یہ ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہمیں غریبوں مسکینوں اور مظلوموں کو ہر گز نہیں بھولنا چاہیے۔ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔