لاہور، دنیا بھر میں منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لئے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے،آزاد علی تبسم

جمعہ 23 جون 2017 20:54

لاہور، دنیا بھر میں منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لئے پنجاب سپیڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ دنیا بھر میں منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لئے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے ،شہبازشریف کی دن رات محنت کی وجہ سے دنیا بھر میں پنجاب سپیڈ کا لفظ استعمال ہوتاہے،چین میں ہم منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے شینزن سپیڈ کی اصطلاح استعمال کرتے تھے لیکن اب پنجاب نے شینزن سپیڈ کی اصطلاح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب چین میں تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

آنیوالے دور میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور ایگزم بینک کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحت پنجاب میں متعدد منصوبے زیرتکمیل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ شینزن چین کے ان شہروں میں شامل ہے جہاں چین کا پہلا انڈسٹریل و اکنامک زون بنایا گیا اور چینیوں نے وہاں جناتی انداز میں کام کرکے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

اس وقت پاک چین دوستی کے نغمے صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں گونج رہے ہیں اور یہ کہانی محض دوستی کی کہانی نہیں بلکہ یہ داستان دیانت، امانت اور شفافیت کی داستان ہے۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کی بروقت اور بلاتعطل تکمیل کیلئے چین کے مالیاتی ادارے پاک چین تعاون کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے وسائل کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی پر ایگزم بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ چین میں ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔شہبازشریف کی انتھک محنت کی وجہ سے دنیا بھر میں پنجاب سپیڈ کا لفظ استعمال ہوتاہے پنجاب حکومت اور پاکستان کے عوام کیلئے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم اس سپیڈ کو برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :