فیصل آباد ،لیلة القدر ہزارراتوں سے افضل رات ہے اللہ عزوجل نے اس مبارک رات میں قرآن پاک کو نازل فرمایا،پیر محمد فیض رسول رضوی

جمعہ 23 جون 2017 20:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) لیلة القدر ہزارراتوں سے افضل رات ہے اللہ عزوجل نے اس مبارک رات میں قرآن پاک کو نازل فرمایا ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے دربارآستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں لیلة القدر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیلة القدر کی عظیم رات میں اللہ عزوجل نے برصغیر کے مسلمانوں کو وطن عزیز کی آزادی کا عظیم تحفہ عنایت فرمایا اس رحمتوں برکتوں کی عظیم رات میں مسلمان اپنے رب کی رضا کے حصول کیلئے عبادت وریاضت میں مشغول ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے پورے مہینہ میں ایک روز داراپنے آپ کو بھوک پیاس اور صبر کی بھٹی میں جلاتا ہے تولیلة القدر اس شخص کیلئے اللہ عزوجل کی طرف سے انعام کی رات ہے جس میں بندہ اپنے رب کو راضی کرلیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ثناء خواں مصطفی ؐ نے آقادوجہاں ؐ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے پروگرام کے اختتام پر ختم قرآن پاک کے حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی جس میں ملک وملت کی ترقی وخوشحالی شہدائے کرام کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :