اوکاڑہ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی 8منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 23 جون 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 8منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس نے غلہ منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے شاہدعباس سے 220گرام چرس ،سٹیڈیم روڈ پربدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عرف عدی کے قبضہ سے 48لیٹر دیسی شراب ،چرچ روڈ پر ناصری چرچ کے قریب حید رضا سے 225گرام چرس ،حویلی لکھا پولیس نے قصبہ حویلی سے شہزاد ندیم سے 23لیٹر دیسی شراب ،ماناں والامیں عمرفاروق سے 20لیٹر شراب،تھانہ گوگیرہ پولیس نے فتوآنہ روڈپر بدنام زمانہ منشیات فروش نبیل خالد کے قبضہ سے 1190گرام چرس ،رینالہ خورد پولیس نے چک نمبر 20ٹوایل میں بابر سے 240گرام چرس اور چک نمبر14ون اے ایل میں حیدر علی کے قبضہ سیگرام چرس برآمد کر لی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :