جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو نے دینگے ، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کا ہر دور میں احتساب ہوا ہے ا

رکن قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری ندیم عباس ربیرہ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو نے دینگے ، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کا ہر دور میں احتساب ہوا ہے اور ہمارے قائدین ہمیشہ ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں اور آئندہ بھی مخالفین کے ہاتھ سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں آ ئے گا۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ اوکاڑہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہاکہ میاں نواز شریف مضبوط اعصاب کے مالک ہیں ، وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ انکا دامن صاف ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی ہے۔ میاں نواز شریف کا رکنوں کے دلوں کی دھڑ کن ہیں اور عوام کے محبوب لیڈر ہیں ۔