اوکاڑہ،بلدیہ کی نااہلی قبرستان کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج کا گندا پانی قبرستان میںچھوڑ دیاگیا

جمعہ 23 جون 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بلدیہ کی نااہلی قبرستان کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج کا گندا پانی قبرستان میںچھوڑ دیاگیا ، اہل علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق بلدیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج کا گندا پانی شہر کے وسط میں واقع قیام پاکستان سے قبل کے قبرستان جانے مولا میں داخل ہو رہا ہے ،بلدیہ ملازمین غازی آباد اور صمد پورہ کا سیوریج بند ہونے کی صورت میں سیوریج کا گندا پانی پمپ کے ذریعے قبرستان کے اند ر چھوڑ دیتے ہیںجس کی وجہ سے درجنوں قبریں زمین بوس ہو چکی ہیں ،قبرستان کے اندر جگہ جگہ گندگی ڈھیر لگے ہو ئے ہیںاور قبرستان کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا ہے سیوریج کے گندے پانی اور جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے قبرستان میں تعفن پھیل رہا ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس بابت ہم نے ضلعی گورنمنٹ اور بلدیہ کئی بار درخواستیں دیں لیکن ہماری کوئی شنوئی نہیں ہوئی اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صائمہ احد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :