پردیسیوں کی عیدالفطر منانے کیلئے آبا ئی علاقوں کو واپسی ،ٹیکسٹا ئل سٹی عار ضی طور پر خا لی ،ملوں کارخا نوں کی چیمنیوں سے دھواں نکلنا بند ،کپڑے کا پیداواری عمل عارضی رک گیا ،شہر کی رونقیں ما ند پڑ گئی

جنرل بس سٹینڈ ریلوے سٹیشن اور اے سی کو چز کے اڈوں پر ر ش ٹرا نسپورٹز من مرضی کے کرائے وصول کر نے لگے لڑا ئی جھگڑے معمول بن گئے ،فیملی کے ساتھ سفر کر نیوالے مسا فر پریشا ن، انتظا میہ مکمل طور غا ئب

جمعہ 23 جون 2017 20:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پردیسیوں کی عیدالفطر منانے کے لیے آبا ئی علاقوں کو واپسی ٹیکسٹا ئل سٹی عار ضی طور پر خا لی ملوں کارخا نوں کی چیمنیوں سے دھواں نکلنا بند شہر کی رونقیں ما ند پڑ گئی جنرل بس سٹینڈ ریلوے سٹیشن اور اے سی کو چز کے اڈوں پر ر ش ٹرا نسپورٹز من مرضی کے کرائے وصول کر نے لگے لڑا ئی جھگڑے معمول بن گئے فیملی کے ساتھ سفر کر نے والے مسا فروں کوپریشا نی انتظا میہ مکمل طور پر غا ئب مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاتفصیل کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سٹی فیصل آباد میں دور دراز کے علاقوں سے محنت مزدوری کی غرض سے آئے ہو ئے لا کھوں پردیسیوں کی عیدالفطر اپنے آبا ئی علاقوںاور والدین کے سا تھ منا نے کے لیے عارضی واپسی کا عمل شروع ٹیکسٹا ئل عارضی طور پر خا لی ہو گیا ہزارون کار خا نوں اور ملوں نے دھواں چھوڑنا بند کر دیا کپڑے کا پیداواری عمل عارضی طور پر بند ہو نے کے ساتھ ساتھ شہر کی رونقیں بھی ما ند پڑ گئی پردیسیوں کی اپنے آبا ئی علاقوں میںعارضی واپسی کا ٹرانسپورٹز نے بھی بھر پورفائدہ اٹھانا شروع کر دیا اپنی مرضی کے کرا ئے وصول کر نے لگے جنرل بس سٹینڈ، کوچز کے اڈوں پر رش فیملی کے سا تھ سفر کر نے والے مسا فروںکو پریشا نی کا سا منامجبوررا اضا فی کریہ دیکر سفر کر نے پر مجبور انتظا میہ مکمل طور غا ئب مجبور مسا فروں کو ٹرنسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :