صادق آبا د،پیپلزپارٹی اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 64ویں سالگرہ کا کیک پریس کلب ہال میں کاٹا گیا

جمعہ 23 جون 2017 20:52

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پیپلزپارٹی اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 64ویں سالگرہ کا کیک پریس کلب ہال میں کاٹا گیا ‘ اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، جس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ترجمان رانا طارق محمود خاں‘ ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خاور باجوہ‘ سینئر رہنما رانا قمر الزماں خاں‘ بشیر احمد سومرو‘ صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن وڈیرہ امام بخش‘ صدر پی وائے او جاوید کھوکھر‘ رانا شکیل احمد‘ اسرار چوہان‘ چوہدری راشد اشرف‘ شیر علی قریشی‘ سیٹھ پنوں رام ‘محمد امجد سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رانا طارق محمود خاںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بے نظیربھٹو جیسی عظیم قائد صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے انکی ولولہ انگیز قیادت نے جمہوریت کی بقاء اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کیا ،ضیاء الحق اورمشرف جیسی فوجی آمریت نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے جو عوامی حقوق کا تحفظ کرتی ہے ،خاور باجوہ نے کہاکہ بھٹو خاندان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی سلامتی ،ترقی ، جمہوریت، پارلیمنٹ اورعوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے آئندہ بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی فلسفہ جمہوریت کے تحت پارٹی کو مضبوط بنائیں گے ، رانا قمر الزماں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پارٹی کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا ہے وزیراعظم اور ان کی کابینہ ضیاء الحق کی باقیات ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بشیر احمد سومرو نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کو متحد اور مضبوط بنانے میںاہم کردارادا کیا ہے ، اس موقع پر بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شہید محترمہ کی مغفرت ، بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔