Live Updates

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،شاہد علی شاہ جی

جمعہ 23 جون 2017 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین و مسلم لیگی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے یہ مبارک مہینہ ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے اور تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر ضرورت مند اور مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور دین و دنیا کی کامیابیاں سمیٹیں ۔

(جاری ہے)

سید شاہد علی شاہ جی نے کہا کہ تاجر برادری رمضان المبارک کی رحمتیں اور بر کتیں سمیٹتے ہوئے مختلف انداز میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کا موجب بن سکتی ہے ۔تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ اس عید کے موقع پر ضرورت مند اور مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی عید پیکجز کا اعلان کرے تاکہ مستحقین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔سید شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ غرباء اور مساکین کو اپنی خوشیوں میں شریک کر کے عید کا حقیقی لطف اٹھایا جاسکتا ہے ۔سید شاہد علی شاہ جی نے مزید کہاکہ تاجر برادری وطن عزیز کو معاشی خوشحالی دینے میں عملی طور پر مصروف ہے جبکہ ہمیں چاہیے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملک و قوم کی معاشی و اقتصادی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :