اسلام آباد پولیس کی عید منانے آبائی علاقوں جانے والے ہزاروں شہریوں کی غیر موجودگی میں ان کے گھروں کے تحفظ کی ذمہ داری لینے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کرنے کی تنبیہ

جمعہ 23 جون 2017 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) اسلام آباد پولیس نے عید الفطر منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں میںجانے والے ہزاروں شہریوں کی غیر موجودگی میں ان کے گھروں کے تحفظ کی ذمہ داری لینے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کرنے کی تنبیہ کر دی ہے ۔ جمعرات کے روز ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے شہریوں کیلئے ایک پمفلٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں اور اس پمفلٹ میں واضح لکھا ہوا ہے کہ عید کے موقع پر شہر یو ں کی بڑ ی تعداد چھٹیا ں گزارنے شہراپنے آ با ئی گا ئو ں کو چلے جا تی ہے جس کے نتیجہ میں چوری کی وارداتو ں کے امکا نا ت بڑ ھ جا تے ہیں اس سلسلہ میں اسلام آ باد نے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے مناسب سیکو ر ٹی انتظا ما ت تشکیل دینے کی بجائے شہر یوں کو تنبہیہ کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیو ں کے دوران گھر چھو ڑ نے کی صورت میں گھر کے اند ر اور با ہر روشنی کا انتظا م کر یں اگر ہو سکے تو کو ئی ملازم گھر چھو ڑ کر جا ئیں جو ان کی غیر موجو د گی میں حفا ظت کر سکے ۔

(جاری ہے)

شہر ی اپنی قیمتی اشیا ء مثلا جیو لر ی ، کیش وغیر ہ کسی لا کر میں کسی کی حفا ظت میں دے کر جا ئیں ، گھر میں ہر گز نہ چھوڑ ئیں، اپنی محلہ کمیٹی کے ذریعے سٹر یٹ گا ر ڈ کا بند و بست کر یں ۔ ان تمام ہدایات کو پڑھ کر شہریوں کو واضح ہو جاے گا کہ وفاقی پولیس ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھروں کی حفاظت سے دستبردار ہو چکے ہیں لہذا ان کو اپنی مدد آپ کے تحت ہی کام چلانا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :