وزیراعلیٰ پنجاب فنکاردوست پالیسی پرکاربندہیں،راجہ حنیف ایڈوکیٹ

جمعہ 23 جون 2017 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب فنکاردوست پالیسی پرکاربندہیں اوران کی مالی امدادکی جارہی ہے تاکہ کسی کا عزت نفس مجروع نہ ہو۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں محکمہ اطلاعات وثقافت کی جانب سے آرٹسٹ خدمت کارڈکے تحت چیکوں کی تقسیم کی تقریب کے موقع پرکہی۔

راجہ محمدحنیف کا کہنا تھا کہ یہ اعزازمسلم لیگ ن کی حکومت کوحاصل ہے کہ عوام کوتمام سہولیات ان کی دہلیزپرمہیا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فنکاروں سے محبت کرتے ہیں اس لیے امدادکا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا۔ناہیدمنظورنے کہا کہ یہ تمام لوگ ہمارے خطے کا سرمایہ ہیں اورحکومت کی حوصلہ افزائی سے ان میں کام کرنے کا جذبہ مزیدتقویت اختیارکرے گا۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقاراحمدکا کہنا تھا کہ یہ سیکریٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیرانوراورایڈیشنل سیکریٹری ثقافت مس ثمن رائے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اوریہ مالی امدادکونسل کی خواہش کے عین مطابق ہے۔راولپنڈی ڈویژن سے 51 سینئرفنکاروں میں چیک تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :