خود انحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے تمام شعبوں کو مالیاتی اور انتظامی طور پر مستحکم کرنے کا عمل جاری ہے، میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب
جمعہ 23 جون 2017 20:50
(جاری ہے)
اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ و چیف آفیسر میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد اسد محبوب کیانی ،ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ سینئر افسران اور ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین بھی موجود تھے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو فعال کر کے مختلف سڑکوں بشمول شاہراہِ دستور، پیر سوہاوہ، جی ایٹ رائونڈ ابائوٹ، سیکرٹریٹ بلاکس، سیکٹر D-12 ،کنونشن سینٹر ، ڈپلومیٹک انکلیو، سروس روڈ (نارتھ ) سیکٹر E-11 ، خیابانِ سہروردی، سرینا چوک، وی آئی پی لوپ فیض آباد ، خیابانِ اقبال اور مارگلہ روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں کی 116کلومیٹر سڑکوں کی کارپیٹنگ کی گئی ۔
یہ کارپیٹنگ اگر دیگر اداروں سے کروائی جاتی تو اس پر تقریباً295 ملین روپے لاگت آتی تاہم دسیتاب وسائل کے موئثر استعمال اور خود انحصاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ سے یہ کام کروایا گیا جس سے تقریبا 190 ملین روپے کی بچت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت خود انحصاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ امر قابلِ ستائش ہے کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی بھی اسی روش پر چلتے ہوئے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر وفاقی دارالحکومت کو ایک ماڈل شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
-
نواز شریف،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،نیب سے رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.