کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 20:15

کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکار کو افطاری کے فوری بعد نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے سروں پر گولیاں ماریں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سندھ پولیس پر رواں سال کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :