جمعہ کو چمکیلی دھوپ کی وجہ سے موسم کی حدت میں اضافے کا رجحان رہا

جمعہ 23 جون 2017 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) جمعہ کے روز چمکیلی دھوپ کی وجہ سے موسم کی حدت میں اضافے کا رجحان رہا اور درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تاہم اس کے ساتھ ہلکی ہوا چلنے کی وجہ سے روزے داروں کو کوئی زیادہ امتحان نہیں دینا پڑا، ہفتہ اور اتوار کا دن بھی موسم کی حدت اسی طرح برقرار رہے گی البتہ 26جون عید الفطر کے دن ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے موسم مزید خوشگوار ہوجائے گا جبکہ ستائیس، اٹھائیس اور انتیس جون کو بھی روزانہ بارش ہوگی اور درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ تک نیچے چلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :