ضلع چکوال میں قائم سستے رمضان بازاروں میں سیفٹی اینڈ سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام والے رضا کاران میںاعزازیہ تقسیم

جمعہ 23 جون 2017 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال نے ضلع بھر میں قائم سستے رمضان بازاروں میں سیفٹی اینڈ سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام والے سول ڈیفنس میں رضا کاران میںاعزازیہ تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چکوال ، ڈھڈیال ، تلہ گنگ ، کلرکہار ، میانی ،چوآسیدن شاہ اور لاوہ میں قائم ہونے والے سستے رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس کے رضا کاران سیفٹی اینڈ سیکورٹی ڈیوٹیزسرانجام دے رہے تھے اورہر شخص کی جامعہ تلاشی لیکر ہی اُسے رمضان بازار میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں ۔

ڈاکٹر عمرجہانگیر نے سول ڈیفنس رضا کاران کی خدمات کو سراہتے ہوئے عید سے تین دن قبل ہی رضا کاران میں اُن میں ماہانہ اعزازیہ تقسیم کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح بھرپور طریقے سے ڈیوٹیز سرانجام دیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر کی رمضان بازاروں میں سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا۔