پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں

جمعہ 23 جون 2017 20:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کلر کہار اور چوآسیدنشاہ پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں، سب انسپکٹر غلام عباس نے گشت کے دوران قصبہ گفانوالہ کے قریب حماد یوسف ولد محمد یوسف کے قبضہ سے پستول اور چار گولیاں برآمد کیں، جبکہ جامع تلاشی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر حماد یوسف سے پانچ سو دس گرام چرس گردہ بھی برآمد کرلی، ملزم کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ادھر چوآسیدنشاہ پولیس کے سب انسپکٹر افتخار حسین نے گشت کے دوران اسلام گل ولد حکیم خان ساکن افغانستان حال مقیم چوآسیدنشاہ سے تین سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :