واپڈا وحیسکو ملازمین بجلی کی فری سہولت کے لیے نئے فارم جمع کرائیں

جمعہ 23 جون 2017 20:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) حیسکو پالیسی کے مطابق تمام واپڈا وحیسکو ملازمین کو فری سپلائی کی سہولت جاری رکھنے کے لیے ہر نئے مالی سال پر نئے فری سپلائی فارم جمع کرانا ہوتے ہیں اس لیے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے تما م حیسکو ملازمین جو کہ بجلی کی فری سہولت لیتے ہیںاُن کو مطلع کیا گیاہے کہ بجلی کی فری سہولت لینے کے لیے نئے فارم جمع کرائیں بصورت و دیگر جون 2017؁ء کی بلنگ کے بعد تمام ملازمین کی فری سپلائی منقطع کردی جائے گی اور جولائی 2017؁ء سے صرف ان ہی ملازمین کوسہولت ملے گی جو نئے فارم جمع کرائیں گے لہذا حیسکو کے تمام ملازمین بمعہ ریٹائرڈ ملازمین جو کہ بجلی کی فری سہولت حاصل کرتے ہیں جولائی 2017؁ء سے پہلے فوری اپنے نئے پروفارم جمع کرائیں اور بجلی کی فری سہولت سے فائدہ اٹھائیں چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کے احکامات ہیں کہ تمام ملازمین کے نئے فارم فوری جمع کرائیں جائیںبصورت ودیگر جولائی 2017؁ء کے بلنگ میں سے فری بجلی کی سہولت نہیں دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :