خواب میں وزیر اعظم بننے کی پر یکٹس کر نے والے حقیقی وزیر اعظم کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،بابرنواز خان

جمعہ 23 جون 2017 20:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی با بر نواز خان نے کہا ہے کہ راہداری منصوبہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا ۔موجود ہ جمہوری حکومت کیخلا ف شروع دن سے سازشیں کی جا رہی ہیں ،خواب میں وزیر اعظم بننے کی پر یکٹس کر نے والے حقیقی وزیر اعظم کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ،دوسری پارٹیاں جن کی وجہ سے کرپٹ و بد نام ہو تی ہیں عمران خان انہیں اپنی بغلوں میں جگہ دے کر نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں ،انشااللہ 2025تک پاکستان میں لوگ باہر سے ملازمت کر نے آئیں گے ۔

جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوڑ پا ر سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کے بعد اس پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

رمضا ن کے بعد اس میں مزید تیزی آئے گی او راپنے شہید والد کی بر سی کے موقع پر انشااللہ دوڑ پار شعلہ جلا کر گیس کا باقاعدہ افتتاح کرونگا اور یہ شعلہ اتنا بلند ہوگا کہ اس کی روشنی دور دور تک نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں حلقہ کے عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لی اور زبانی جمع خر چ سے کام چلا یا ،دوڑ پار کو سوئی گیس فراہمی قیامت تک نا ممکن قرار دے چکے تھے لیکن جب جذبہ سچے ہوں تو اللہ مدد کر تا ہے اور الحمدا للہ آج تقریباً 7ارب کے اس منصوبہ پرباقاعد ہ کام جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے آئین میں درج ہے کہ جب تک پارٹی کا موجود ممبر اسمبلی خود ٹکٹ لینے سے انکار نہیں کر تا اس وقت تک پارٹی کسی دوسرے شخص کو ٹکٹ نہیں دیتی اس لئے ان کا ٹکٹ آئینی طور پر بھی کنفرم ہے