پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گروہ گرفتار،لوٹی گئی نقدی برآمد،پولیس

جمعہ 23 جون 2017 20:07

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بٹگرام پولیس نے پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گروہ گرفتارکیا ہے ۔پولیس ذرائع 5مئی کو تھانہ بنہ کی حدود سوڑگئی میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈکیت یار عالم کے گھر میں رات کے وقت پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر داخل ہوئے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے اہلخانہ کو ایک سائیڈ پرکیا۔ گھر میں تلاشی شروع کی ۔

(جاری ہے)

تلاشی کے دوران ڈاکوئوں نے گھر سے 50ہزار سعودی ریال ،ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے ،12تولہ طلائی زیورات اور دیگر گھریلوسامان لوٹ کر فرارہوئے۔۔ڈی پی او بٹگرام،ایس پی شعبہ تفتیش اور ڈی ایس پی آلائی کی خصوصی ہدایات پر اے ایس آئی سردار خان نے انتہائی دلیری اور حکمت عملی کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 70ہزار روپے نقدی اور دیگر گھریلو سامان بھی بر آمد کر لیا ہے۔ پولیس وردی میں ملبوس ہو کر ڈکیتی کی واردات میں مزید ڈاکو بھی ملوث ہیں ۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :