پاراچنار،طوری بازارمیں دوبم دھماکے،15افرادجاں بحق،60سے زائد زخمی

جمعہ 23 جون 2017 20:07

پاراچنار،طوری بازارمیں دوبم دھماکے،15افرادجاں بحق،60سے زائد زخمی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پارا چنار کے طوری بازار میں 2بم دھماکوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق15افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی تعدادزیادہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ہے۔ پولیٹکل حکام نے بم دھماکوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوگ عید اور افطار کی خریداری میں مصروف تھے کہ پہلا دھماکا ہوا، جس کے بعد لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا تھا کہ دوسرا دھماکا ہوگیا۔ پہلے دھماکے کی آواز 10سے 15کلو میٹر دور تک سنائی دی جبکہ دوسرے کی آواز تھوڑی کم تھی۔ طوری بازار میں بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے فوراًبعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورامدادی کارروائیاں شرو ع کردیں پارا چنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کا کہنا ہے کہ پہلے کم شدت کا دھماکا ہوا، لوگ جمع ہوگئے تو دوسرا دھماکا ہوگیا، جہاں دھماکے ہوئے وہ بہت رش والا علاقہ ہے۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ دہشت گرد کارروائی خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :