300 سے زائدپولیس شہداء کے لواحقین میں عید گفٹ تقسیم

جمعہ 23 جون 2017 20:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الفطرآنے کے خوشی کے موقع پر پولیس شہداء کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 300 سے زائد شہداء کے لواحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے اور ان کے ساتھ خصوصی طور پر ملاقا ت کرکے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی ا و محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس ، سٹی پیٹرول فورس ،ٹریفک پولیس کے ذریعے 300 سے زائد شہداء ولواحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے تھانہ چمکنی موبائل میں شہید عمر حیات کے گھر تہکال گئے اور انکے لواحقین سے ملکر بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے اور بچوں کی خیریت معلوم کی ایس ایس پی آپریشن نے شہداء کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی موقع پر ہم آپکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ہم آپ کے دکھ درد اور خوشی کے موقع پر برابر کے شریک ہے ہمارے دفاتر کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہے کسی بھی تکلیف کی صورت میں بلا جھجک ہمارے ساتھ ملاقات کر سکتے ہو۔ شہداء لواحقین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر لواحقین نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :