پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسزکامشترکہ کارروائی،ایک اغواکارسمیت75مشکوک افرادگرفتار

جمعہ 23 جون 2017 20:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)کیپٹل سٹی پولیس اور سکیورٹی فورسز کا ماہ رمضان میں مشترکہ کاروائی میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سبرب سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اغواء کار سمیت 75مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے دستی بم اور بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان سبرب سرکل کے ایس ایچ او ز نے آغہ میر جانی شاہ کے حدود میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کے گھروں پر چھاپے لگائے گئے۔

سرچ آپریشن میں سکیورٹی فورسسز اور پشاور پولیس کے جوانوں، بی ڈی ایس سکواڈ ،سنیفر ڈاگ ،لیڈیز پولیس، پولیس افسران اور جوانوں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں 500 گھروں کو چیک کرکے اغواء کار سمیت 75 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 02 عد د کلاشنکوف ،50عدد پستول ،314 عدد کارتوس مختلف بور ،سی آر وی ایس کے ذریعے 250 شناختی کارڈ چیک کئے ،وی وی ایس کے ذریعے 100 گاڑیوں کو چیک کرکے کلیئر قرار دئیے گئے ۔