تحصیل رزڑ گراونڈ کو جنید خان سے منسوب کرنے کا اعلان

جمعہ 23 جون 2017 20:05

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)سینئر صوبائی وز یر برائے انفار میشن ٹیکنا لوجی و صحت شہرام خان ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی نے فاسٹ باولر جنید خان سے ان کی رہائش گاہ واقع موضع متھرہ ڈاگئی میں ملاقات کر کے انہیں بھارت کے خلاف فائنل میچ جیتنے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل رزڑ گراونڈ کو جنید خان سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خا ن ترکئی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح صوابی سیاست کے میدان میں سب سے آگے ہیں اسی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی صوابی نے جنید خان اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی پیدا کر کے اس ضلع اور ملک کا نام روشن کیا جو کہ صوابی کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے #