ڈسٹرکٹ جج کا صوابی جیل کا دورہ،9قیدیوں کی رہائی

جمعہ 23 جون 2017 20:05

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی محمد عادل خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اللہ ککیانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کے تمام بارکس کا دورہ کر کے قیدیوں سے ان کے مسائل پوچھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل کے اندر پنکھوں اور ایگزاز فین لگانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کااظہار کیا۔ سیشن جج نے اس موقع پر جیل کے اندر کیمپ کورٹ لگا کر معمولی نوعیت میں پابند سلاسل نو قیدیوں کے رہائی کے احکامات جاری کئے تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ شامل ہو سکے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل مقصود الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :