تحصیل کونسل چھوٹالاہور کا بجٹ اجلاس

جمعہ 23 جون 2017 20:04

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) تحصیل کونسل لاہور ضلع صوابی کے اپوزیشن ارکان نے سالانہ ترقیاتی بجٹ سال 2016-17پاس کرنے نہیں دیا جب کہ کنوینئر کونسل نے آئندہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری کیلئے ارکان کونسل سے رائے طلب کر کے اجلاس ملتوی کردیا۔ تحصیل کونسل لاہور کا بجٹ اجلاس قائم مقام کنوینئر اسماعیل خان کی صدارت میں ہوا جس میں اپوزیشن ارکان محمد فہیم خان اور اسد زمان شیر نے بجٹ پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ بجٹ کی منظوری کسی صورت نہیں دینگے کیونکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسل کے ناظم سہیل خان نے نہ صرف دو سال جعلی طور پر نظامت کے فرائض انجام دیئے بلکہ اپوزیشن ارکان کو فی رکن سترہ لاکھ جب کہ اپنے ارکان کو 44لاکھ روپے تک تر قیاتی فنڈز دیئے اب چونکہ تحصیل کونسلر مسلم لیگ (ن) کے خاتون کونسلر منتخب ہونے کے بعد تحصیل ناظم اکثریت کھو چکے ہیں اس لئے انہیں تحصیل کونسل کے نظامت سے اخلاقاً مستعفی ہونا چاہئے عمران خان کا ایجنڈا انصاف اور میرٹ تھا جب کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسل لاہور کے ناظم سہیل خان نے اپنے ہی قائد کے ایجنڈے کی دھجیاں اُڑا دی اسی طرح انہوں نے تحصیل کونسل کی نظامت پر قبضہ جمانے کے لئے دو اپوزیشن ارکان کی سیاسی وفا داریاں تبدیل کی جو کہ اب دونوں نا اہل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم سہیل خان نے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ موجودہ بجٹ کو منظور کریں تاکہ تر قیاتی سکیمیں لیپس نہ ہو سکے اگر اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری نہ دی تو یہ بجٹ صوبائی حکومت سے منظور کر کے پھر اپنی مرضی سے ارکان میں تر قیاتی فنڈز تقسیم کرونگا اور یہ سب کچھ میری مرضی سے ہو گا۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے تحصیل ناظم کی اس دھمکی کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وہ اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں اور اس سے ناجائز فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ ٹی ایم او لاہور نے اجلاس کو بتایا کہ اگر فنڈز منظور نہ ہوئے تو ٹی ایم اے کے پاس دستیاب فنڈز نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :