صوابی پولیس نے چائینہ پٹاخے اور دیگر آتش گیر مادے برآمد کرکے کئی دوکاندار کو گرفتار کرلیا ِ

جمعہ 23 جون 2017 20:04

صوابی پولیس نے چائینہ پٹاخے اور دیگر آتش گیر مادے برآمد کرکے کئی ..
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) صوابی کی پولیس نے بڑی تعداد میں چائینہ پٹاخے اور دیگر آتش گیر مادے برآمد کرکے کئی دوکاندار کو گرفتار کرلیا ِ جب کہ بھاری مقدار میں چرس بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوامی شکایات پرمختلف قسم کے ساخت چائینہ پٹاخوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹوپی الطاف خان،پی اے ایس آئی الطاف حسین خان نے مختلف قسم کے خطرناک تیز دار آواز والی پٹاخے برآمد کرلیے،ایس ایچ او ٹوپی الطاف خان عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چائینہ پٹاخوں سے بزرگوں،مریضوں اور دیگر بلڈ پریشر،شوگر مریضوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے، ہوائی فائرنگ سے امن و امان کی صورتحال بگڑسکتی ہے۔

چائینہ پٹاخوں کی آڑ میں ملک دشمن قوتیں بھِی ملک کے اندر فساد برپا کر سکتے ہیں،جبکہ بازاروں میں اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت سے بچوں میں اسلحہ کا کلچر فروغ پارہا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی قیادت میں ایس یچ او کالوخان نگاہ حسین نے منشیات فروش داود خان سکنہ ترکئی سے 3300گرام چرس ،سلیم سکنہ شیرہ غنڈ سے بھی 3300گرام چرس برآمد کرلی ،ایس ایچ او گدون شفیق خان منشیات فروش شامت سکنہ گندف سے 4000گرام چرس برآمد کرلی ،5اشتہاری سمیت 3سہولت کار دھرلیے 5 پستول برآمدکر لی#

متعلقہ عنوان :