نوشہرہ،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی ہوائی فائرنگ کیخلاف آگاہی واک

جمعہ 23 جون 2017 20:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عیدالفطر کے موقع پر چاند رات پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور قیمتی انسانوں کے جانوں کے ضیاع کو روکنے کی خاطر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ واحد محمود اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان ،پولیس افسران ،نیشنل پیس کونسل کے ممبران اور اکابرین معاشرے کے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے عوام نے مل کر نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک سے لے کر شمع چوک اور مین جی ٹی روڈ تک عوامی شعوری آگاہی مہم واک کیا ۔

واک میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے عوام کو ہوائی فائرنگ اور اس سے ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات کے بارے میںآگاہ کیا۔ واک کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ہوائی فائرنگ کے خلاف نعرہ درج تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود نے ڈی سی نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ کے بازاروں کا دورہ بھی کیا ۔

اور عوام سے ملتے ہوئے ان کو درپیش کسی بھی قسم کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔عوام نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید اور چاند رات کو سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے سراہا۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نوشہرہ اور ڈی سی نوشہرہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے کئی بے گناہ لوگ ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ ہوائی فائرنگ کے انسدادتدارک اور مکمل خاتمے کے لیے ہمیں ملکر کوششیں کرنی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :