ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کانوشہرہ جیل کا دورہ،12قیدیوں کی رہائی کا حکم

جمعہ 23 جون 2017 20:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہر ہ شفیق احمد تنولی نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شکیل ارشد کے ہمراہ نوشہرہ جیل کا دورہ کیا۔ اور قیدیوں کے مسائل سنے۔ جیل میں کیمپ کورٹ لگاکر معمولی نوعیت کے بارہ مقدمات کے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ افریدی کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ شفیق احمد تنولی نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شکیل ارشد کے ہمراہ نوشہر ہ جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے۔

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نوشہرہ فلک شیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قیدیوںنے فاضل جج صاحبان کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔ فاضل جج صاحبزان نے جیل میں کیمپ کورٹ لگا کر معمولی نوعیت کے بارہ مقدمات نمٹا دئیے۔

متعلقہ عنوان :