وزیراعلی پرویزخٹک کی کوئٹہ میں شہداء چوک کے قریب آئی جی آفس کے سامنے کار بم دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 19:54

وزیراعلی پرویزخٹک کی کوئٹہ میں شہداء چوک کے قریب آئی جی آفس کے سامنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کوئٹہ میں شہداء چوک کے قریب آئی جی آفس کے سامنے کار بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کابد ترین واقعہ ہے ۔معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :