عیدالفطر کے موقع پر محکمہ صحت دیر پائین نے ضلع میں میڈیکل ایمر جنسی نافذکرنے کا علان کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 19:54

دیر پائین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)عیدالفطر کے موقع پر محکمہ صحت ضلع دیر پائین نے ضلع میں میڈیکل ایمر جنسی نافذکرنے کا علان کر دیا عید کے موقع پر ضلع دیر پائین کی سرکاری ہسپتالوں میں کیجولٹی اپر یشن تھیٹر لیبرروم اور دیگر شعبے کھلے رہے گے جبکہ محکمہ صحت دیر لوئیر نے میڈیکل ایمر جنسی نفاذ کے سلسلے میں ڈی ایچ او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ڈاکٹر وں پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دئے دیے ان خیالا ت کا اظہار ڈی ایچ او لو ئیر دیر ڈاکٹر شوکت علی نے پر یس کلب میں ایک ہنگامی پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر زکی الدین ،ڈاکٹر سکندر اور عمر خطاب بھی موجود تھے ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے واضح ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت دیر پائین عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تما م چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مستند ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی بھر تی کر کے ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں پر کر چکے ہیں تمام بی ایچ اوز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں مین لیبررومز کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جبکہ ضلع کے تمام ہسپتالوں کو وافر مقدار میں ادویات اور طبی سازوسامان فراہم کر دیاگیا ہے ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں لوئیر دیر میں عید الفطر کے مو قع پر تما م ہسپتال کھلے اور طبی عملہ ایمبونس گاڑیوں سمیت موجود رہے گا اور اس مو قع پر اگر کوئی ڈاکٹر یا پیر امیڈیکس عملہ غیر حاضر پایاگیا تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی ہو سکتی ہے انھوں نے عوام کو پیغام دیا کہ وہ اپنے بچوں کو بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے منع کرائے ۔