چارسدہ، چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کا اہتمام ،شرکاء کا فائرنگ کرنیوالوں کیساتھ سوشل بائیکاٹ کا اعلان

جمعہ 23 جون 2017 19:54

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) تنگی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تنگی کے عوام کا ایس ایچ او تھانہ تنگی گل شید خان کے زیر قیادت آگاہی واک جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جلوس تنگی پولیس سٹیشن سے ہوتا ہوا تنگی موڑ پر پہنچا جہاں پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی سجاد خان ، ایس ایچ او گل شید خان ، ناظمین مجاہدخان، محمد نعیم جان، قاری فضل مولا، اے این پی تپہ صدر دوست محمد خان، ڈی آر سی ممبران امجد کمال خان، توحید باچا، ریاض الحق نے کہا کہ عوام چاند رات پر فائرنگ سے اجتناب کریں، ہوائی فائرنگ ایک قبیح عمل ہے جن سے ہنستے بستے گھر اُجر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے عوامی نمائندگان سے اپیل کی کہ اپنے اپنے حلقے میں لوگوں کو فائرنگ کے نقصانات کے بارے میں بتائے اگر کوئی ہوائی فائرنگ میں پکڑا گیا تو اُنہیں سخت سے سخت سزا دی جائیگی اور پوری عید جیل میں گزارے گا۔ پھر کسی سیاسی یا با اثر افراد کی سفار قبول نہیں کی جائیگی۔ انسان کی زندگی سب سے اہم ہے، فائرنگ کے پیسوں سے کسی غریب مسکین کی مدد کی جائے یا کوئی اور کارے خیر میں لگائی جائے تاکہ دُنیا و آخرت میں کام آجائے۔

متعلقہ عنوان :