سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،پہلی پوزیشن لڑکی اور دوسری ،تیسری پوزیشن لڑکوں نے حاصل کی

جماعت نہم کا مجموعی طور پر نتیجہ 66 فیصد رہا اور جماعت دہم کا مجموعی طور پر نتیجہ 76فی صدر رہا

جمعہ 23 جون 2017 19:52

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،پہلی پوزیشن طالبہ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن طلباء نے حاصل کی ، امتحان میں سائنس گروپ نے 29136 طلباء وطالب علم میں سے 20605 کامیاب ہوئے ، اور ان کا نتیجہ 71% رہا جماعت نہم کے جنرل گروپ میں 6447 طلباء، طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، اور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء طالبات کے تعداد2964 رہی ، اور ان کا نتیجہ 46% فیصد رہا مجموعی طور پر جماعت نہم کے امتحان میں کل 35583 طلباء وطالبات نے حصہ لیا، جس میں 23569کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 66% فیصد رہا، مجموعی طورپ ر2017 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق سوات بورڈ سے مٹرک کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء وطالبات نے پبلک سکول سنگوٹہ سوا ت کے طالبہ سہرین رفیق رول نمبر 102919نے 1100 میں سے 1041 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، گارلینڈ ماڈل سکول گالوچ کے سہیل عزیز ر و ل نمبر 119520 نے 1036 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دی سوات گرائمر سکول سمبٹ کے طالب علم سجاد انور رولنمبر 121961 نے 1035 نمبرز لیکر تیسیر ی پوزیشن حاصل کی،جماعت دہم سائنس گروپ میں 25451 طلباء وطالبات میں سے 20462 کامیاب رہے اور ان کا نتیجہ 80% رہا جبکہ جنرل گروپ میں 6959طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا، اور ان میں کامبا ب ہونے والے طلباء وطالبات کی تعداد 4090 رہی ، اور ان کا نتیجہ 59% رہا ، اس طرح مجموعی طورپر اس سال جماعت دہم کے امتحان میں کل 32410 طلباء وطالبات نے شرکت کی، جس میں 24552 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر نتیجہ 76% رہا، جماعت دہم کے سائنس گروپ کے طالبات میں پبلک سکول سنگوٹہ کے طالبہ سہرین رفیق نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح اسی سکول کے طالبہ ثناء سلام رو ل نمبر 102915 نے 1033 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ المدینہ ماڈل سکول امانکوٹ سوات کی طالبہ فائزہ وہاب رولنمبر 100451 اور سوات پبلک سکول اینڈ کالج میگورہ کے طالبہ لاریب علی جان رونمبر 100979 نے 1027 نمبرلیکر تیسیری پوزیشن حاصل کی،سائنس گروپ کے طلباء میں گارلینڈ ماڈل سکول کے طالب علم محمد سہیل عزیز رول نمبر 119520 نے 1036 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی دی سوات گرائمر سکول مٹہ کے طالب علم سجاد انور رولنمبر 121961 نے 1035 نمبر لیکر دوسری جبکہ الاظہر ایجوکیشن کے طالب علم حسیب اللہ رول نمبر 116171 نے 1034 نمبر لیکر تیسیر ی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طالبات میں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چینگلئی بونیر کے طالبہ مس حولہ عثمان رول نمبر 109882 نے 902 نمبر لیکر پہلی ، اسی سکول کے طالبہ مس اناب مرسلین نے 887نمبر لیکر دوسری جبکہ مس حدیقہ ہارون نے 886 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جماعت دہم کے جنرل گروپ کے طلباء مین سے ضلع سوات کے پرائیویٹ طالب علم سیفورحمان نے 896 نمبر لیکر پہلی ، شاکر حسین نے 800 نمبر لیکر دوسری جبکہ عزیز اللہ نے 799نمبر لیکر تیسیر ی پوزیشن حاصل کی،سوات بورڈ کے چیئرمین تصبیح اللہ ،کنٹرولر امتحانات عنایت اللہ، جہانزیب کالج کے پرنسپل شوکت بیگ اور دیگر نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹس ،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :