ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوہاٹ میں بھی یوم القدس کی ریلی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئی

جمعہ 23 جون 2017 19:52

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوہاٹ میں بھی یوم القدس کی ریلی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئی،ریلی کے شرکاء نے زرگراں بازار چ وک کے مقام پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم بھی نذرآتش کیا۔مرکزی جامع مسجد اثناء عشری و قومی امام بارگاہ سے یوم القدس کے حوالے سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی برآمد کی گئی جس میں(آئی ایس او) پاکستان کے عہدیداروں اور ممبران کے علاوہ کوہاٹ کی عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی، ریلی اپنے مقررہ راستوں میلاد چوک، زرگران بازار سے ہوتی ہوئی زرگرانبازار چوک کے مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر (آئی ایس او) پشاور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شاہ حبیب حسین، ڈویژنل صدر کاشف لودھی، مرکزی نمائندہ آئی ایس او اور علامہ اقبال بہشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو مسلمان تقسیم ہیں۔

(جاری ہے)

اور دنیا میں مسلمانوں کا جو قتل عام ہو رہا ہے ۔اس کے پیچھے شیعا طفن یزیدکا ہاتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسلانوں کا قبلہ اول ان طاغوتی قوتوں سے آزاد نہیں کرالیتے ہمارا یہ احتجاج مرتے دم تک جاری رہے گا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کا پچم بھی نظر آتش کیا۔بعدازاں ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔ یاد رہے کہ یوم اللہ سی کی ریلیاں کوہاٹ ریجن میں اور اورکزئی ایجنسیکوریز، کچیٰ جمران اور اسکے کلاوہ وہ ملک بھی 2000سے زائد مقامات پر نکالی جاتی ہے۔