ٹوپی ، عید آتے ہی ٹماٹروں کو پر لگ گئے ،ٹماٹر 45روپے فی کلو بکنے لگا

جمعہ 23 جون 2017 19:52

ٹوپی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) عید سر پر آتے ہی ٹوپی میں ٹماٹروں کو پر لگ گیا ہے، تین ، چار دن قبل 15سے 20روپے کلو ٹماٹر ایک دم سے 40سے 45روپے فی کلو تک پہنچ گیا ، ٹما ٹر غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہو کر ان کا عید بھی پھیکا پڑ گیا ، تفصیل کے مطابق عید ایک اسلامی تہوار ہے۔

(جاری ہے)

اور دنیا کی دیگر ممالک میں کرسمس اور دیوالی کے موقعوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں گر جاتی ہے جبکہ پاکستان میں اس حوالہ سے اُلٹی گنگاہ بہہ رہی ہے۔

ناجائز منافع خور اکثر اوقات ایسے موقعوں کی تھاک میں بیٹھیے ہو تے ہیں ور چھڑئیاں تیز کی ہوئی ہیں۔ ٹوپی شہر میں آج سے تین چار دن قبل ٹماٹر 15سے 20فی کلو عام بیکتا تھا، جو نہی عید الفطر قریب آگیا تو شہر میں ٹماٹر کو یک دم پر لگ گیا اور قیمت 40سے 45روپے فی کلو کا ہو گیا۔ جو کہ غریب آدمی کی قوت خرید سے با ہر ہے۔

متعلقہ عنوان :