مسلم لیگ ن کے رہنمائو ں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں پر ہونیوالے تشدد کو ظلم قرار دیا ، مشترکہ بیان

جمعہ 23 جون 2017 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ شعبہ خواتین ونگ کی صدر و ایم این اے طاہرہ بخاری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ربعہ سید نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں پر ہونے والے تشدد کو ظلم قرار دیا اور کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں ڈکٹیٹر شپ قائم کی ہے تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں اور عمران خان کو شاید پختون قوم کا پتہ ہی نہیں کہ ان پر جتنا دبا ڈالوں گے پختون قوم اتنا ہی ابھرے گی اس لئے ڈاکٹروں پر ہونے والا ظلم بند کیا جائے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ مسلہ پھر گھمبیر صورتحال اختیار کرے اور خرب نتائج کی طرف چلا جائے پھر اس سب کی ذمیدار عمران خان اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت پر ہوگی تحریک انصاف نے صحت اور ہسپتالوں میں تبدیلی کا جو ڈھونگ رچایا ہے اس کی حقیقت عوام پر ظاہر ہو چکی ہے ہسپتالوں کی حالت پہلے سے بدتر ہو چکی ہے عدالتی احکامات کو نظرانداز کر کے صحت میں نیا قانون نافذ کیا گیا ہے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا خاتمہ عدالتی حکم کے خلاف ہے اس لئے چیف جسٹس ھائی کورٹ پشاور کو چاہئے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور ڈاکٹروں کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے۔

متعلقہ عنوان :