مہمند ایجنسی،غلنئی گریڈ سٹیشن میں ایم این اے فنڈ سے منظور شدہ نئے ہیوی ٹرانسفر مر نے آزمائشی کام شروع کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 19:52

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)غلنئی گریڈ سٹیشن میں ایم این اے فنڈ سے منظور شدہ نئے ہیوی ٹرانسفر مر نے آزمائشی کام شروع کر دیا، انسٹالیشن کے بعد 40 ایم وی اے پاور ٹرانسفر مر سے یکہ غنڈ، یو سف خیل اور شاتی خیل فیڈرز منسلک کئے گئے، کم وولٹیج ، اوور لوڈنگ پر قابو پایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی گریڈ سٹیشن میں ایم این اے ملک بلال رحمان اور سنیٹر ملک ہلال رحمان کی کوششوں سے منظور شدہ فاٹا کے سب سے ہیوی پائور ٹرانسفر مر کی انسٹا لیشن مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ازمائشی طور پر بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے غلنئی 1 گریڈ سٹیشن انچارج ریحان گل نے بتایا کہ 40 ایم وی اے سارے فاٹٓ میں بڑا بجلی ٹرانسفر مر ہے، جو منتخب پارلیمنٹیرینز کی کوششوں سے منظور ہو کر ہنگامی بنیاد پر نصب کر دیا گیا ہے، رواں ہفتے کے ابتداء میں مذکورہ ٹرانسفر مر کی انسٹا لیشن مکمل کر کے آزمائشنی طور پر سخت لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے متاثرہ ماضی خیل یکہ غنڈ ، یوسف خیل اور شاتی خیل فیڈر اس سے منسلک کر کے آزمائشی طور پر بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چند روز میں اس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ اور کم وولٹیج کے ساتھ ساتھ اوور لوڈنگ کا مسئلہ مذکورہ تینوں فیڈر پر پر حل ہو رہا ہے۔ جبکہ اس ہائی پائور ٹرانسفر مر سے مزید 6 فیڈرز نکالے جائینگے جو بہ یک وقت بجلی فراہمی کی صلاحیت رکھتی ہے۔