لنڈی کوتل ، چاند رات پر ہوائی فائر نگ پر پابندی ہو گی،خلاف ورزی کر نے پر جرمانے اورقید کی سزا ہو گی،پولیٹیکل انتظامیہ

جمعہ 23 جون 2017 19:51

لنڈی کوتل ، چاند رات پر ہوائی فائر نگ پر پابندی ہو گی،خلاف ورزی کر نے ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)لنڈیکوتل پولیٹیکل انتظامیہ نے چاند رات فائر نگ پر پابندی عائد کر دی ہو گی،خلاف ورزی کر نے پر جرمانہ اور قید کی سزا ہو گی ،لنڈیکوتل سب ڈویژن میں امن وامان کا فضا قائم رکھنے کے لئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیازمحمد نے سپیشل فورس تشکیل دی ہے جو عید سے پہلے اور عید کے موقع پر لنڈیکوتل بازار اور مسجدوں کی نگرانی کر یگی انہوں نے بروز جمعہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ حساس قرار دینے والے علاقوں کوپولیٹیکل انتظامیہ کے خا صہ دار فورس تعینات کیا ہے جوعید الفطرکے نماز کے وقت مقامی مسجدوں کی نگرانی کرے گی پولیٹکل تحصیلدار ارشاد مہمند نے رابطے پر بتایا کہ چاند رات کو فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی جو خلاف ورزی کریگا تو ان کا ٹھکانہ جیل ہو گااور جرمانہ بھی کیا جائیگا ،عید خو شیوں کی پیغام لاتی ہے، عید کی خوشیاں غم میں تبدیل کر نے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل کی امن وامان کی فضا ہر صورت قائم رکھے گے جو ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔