وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی کوئٹہ ار بم دھماکہ کی شدید مذمت، سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

یہ دہشتگردی کابد ترین واقعہ ہے،معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مذمتی بیان

جمعہ 23 جون 2017 19:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کوئٹہ میں شہداء چوک کے قریب آئی جی آفس کے سامنے کار بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کابد ترین واقعہ ہے ۔معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔